پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا،رواں سال قومی ایئر لائن کے دوران پرواز طیاروں سےپرندے ٹکرانے کے کتنے واقعات پیش آئے ہیں، اعداد و شمار سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے 38 واقعات ہوئے، جن میں سے 9 واقعات لاہور ایئر پورٹ پر ہوئے۔
ملتان ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی 7 پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 5 واقعات ہوئے۔
مزید پڑھیں؛کراچی ائیرپورٹ پر حادثات کا شکار ہونے والے تین غیر ملکی طیارے تاحال گراونڈ
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹ پر پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے 4، 4 واقعات ہوئے، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 3 واقعات ہوئے۔
کوئٹہ ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے صرف ایک بار پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جبکہ جدہ، دمام، کوالالمپور اور شارجہ ایئرپورٹس پر بھی قومی ایئر لائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کا 1، 1واقعہ ہوا۔