Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اب ٹرینیں زمین پر اڑیں گی ، 600 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ٹرین متعارف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی سے لاہور کا فضائی سفر دو  سے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے لیکن اگر آپ سے کہا جائے کہ یہی فاصلہ بذریعہ ٹرین دو گھنٹے میں طےکر لیں گے تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا ۔ جی ہاں1200 کلو میٹر کا فاصلہ بذریعہ ٹرین صرف دو گھنٹے میں ۔اب یہ ممکن ہو سکے گا لیکن اسکے لئے آپ کو چین جانا ہوگا  ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک نمائش میں ایک ایسی ٹرین کی رونمائی کی گئی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ چینی اخبار دی پرنٹ کے مطابق اس میگلیو یعنی مقناطیسی لیویٹیشن والی ٹرین ایروڈائنامک شکل کی ہے جس کی نوکیلی ناک ہے تاکہ ہوا کی رکاوٹ کو کم کیا جا سکے۔

ٹرین کے کمرشل  سروس میں جانے سے پہلے مزید سیفٹی ٹیسٹ اور انجینئرنگ کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔اس وقت چلنے والی ٹرینوں سے بیجنگ سے شنگھائی کے درمیان کا 1200 کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے پانچ گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے جو اس نئی ٹرین کے متعارف ہونے کے بعد صرف ڈھائی گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔

ٹرین بنانے والی کمپنی چائنا ریلوے رولنگ سٹاک کارپوریشن کے سینیئر انجینئر شاو نن کے مطابق سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک ہائی اسپیڈ مقناطیسی لیویٹیشن ٹیکنالوجی زیادہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ ہے اور یہ ایندھن کی بچت بھی کرتی ہے۔ دیگر خصوصیات میں تیز رفتاری، کم شور اور کاربن کا صفر اخراج شامل ہے ۔ دیکھ بھال کا خرچ بھی نہایت کم ہے۔نئی ٹرین مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔

چینی انجینیئروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک ایسی ٹرین پربھی کام کر رہے ہیں جسکی رفتار کو فی گھنٹہ 1000 کلومیٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے ایک ایسی ٹرین جو زمین پر ہی اڑ رہی ہو گی۔

سب سے پہلے 1964 میں جاپان نے ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی تھی جسے حرف عام میں ’بلٹ ٹرین‘ کہا گیا اور یہ ٹوکیو سے اوساکا کے درمیان چلی تھی۔ اس کے بعد سنہ 1977 میں اٹلی میں ایسی ہی ہائی اسپید ٹرین متعارف کروائی گئی۔ اسکے بعد فرانس، جرمنی، سپین، برطانیہ ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں بھی ہائی اسپیڈ ٹرینیں نظر آئیں۔ چین میں پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین سنہ 2008 میں پہلی بار نظر آئی اور آج تین تیز ترین ٹرین چین کے پاس ہی ہیں۔ جنکی رفتار 350 سے 460 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement