Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایران ایونیو پر لگے ہاتھوں کے ماڈلز کو ہٹا دیا گیا

Margalla Road sculptures to be removed
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اسلام آباد کے ایران ایونیو پر لگے ہاتھوں کے ماڈلز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے ہاتھوں میں گلوب کے 2 ماڈل ایران ایونیو پر نصب کیے تھے۔ سی ڈی اے کے حکام کے مطابق سوسائٹی کی جانب سے ماڈلز ڈیزائن کی منظوری کے بغیر نصب کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے سی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ڈی 12 ایران ایونیو کے پاس ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی، مجسمہ کی یادگار میں 2 طاقتور ہاتھوں میں لوہے اور پتھر سے بنے ہوئے الگ الگ گلوب دکھائے گئے۔

مزید پڑھیں:اسلام آبادمیں مارگلہ ایونیو پر نئی یادگار کی تنصیب، عوامی ردعمل پر ماڈل کو کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا

ترجمان نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ ماڈل مفت فراہم کیا، اس کا مقصد سی ڈی اے روڈ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے تحت اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانا تھا، یہ ایک زیر تعمیر ماڈل تھا جسے سوسائٹی نے ازخود ہٹا دیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سی ڈی اے نے ماڈلز ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماڈلز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ آخر کس نے ان ماڈلز کو نصب کرنے کی اجازت دی ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی اے حکام نے بتایا کہ سرکاری ادارے کا اس ماڈل کی تنصیب سے کوئی تعلق نہیں، یہ ماڈل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نصب کر رہی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement