Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی ایم ایف کا چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار

IMF expressed reservations about tax exemptions on sugar imports

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چینی کی درآمد پرٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات ظاہر کردیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے اقدامات سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ آئی ایم ایف کے تحفظات پر حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ چینی کی درآمد فوڈ ایمرجنسی کے تحت کی جا رہی ہے۔

تاہم آئی ایم ایف نے حکومتی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے اور چینی درآمد کا فیصلہ مکمل طور پر ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھر میں فی کلو چینی 200 روپے تک پہنچ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ نے وزارت خزانہ کی رائے کے بغیر درآمد کی منظوری دی تھی تاہم اب نجی شعبے کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر بھی غور جاری ہے۔ واضح رہےکہ ملک میں چینی کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے، حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں۔

ٹی سی پی 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کا ٹینڈر پہلے ہی جاری کرچکا ہے اور چینی درآمد کی بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button