Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب کیلیے ورک ویزا کیسے حاصل کریں؟

Saudi Arabia Work Visa
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

دنیا بھر سے روزگار کیلیے سعودی عرب جانے کے خواہشمند اور ہنرمند افراد کیلیے سعودی عرب میں اسکلڈ ورکر ویزے کا اجراء کیا جاتا ہے۔ مذکورہ ورک ویزہ سعودی ادارے یا کسی رجسٹرڈ کمپنی کی جانب سے غیر ملکی ہنرمند افراد کو فراہم کیا جاتا ہے۔

اس کو حاصل کرنے کے بعد اس ویزے سے تارکین وطن قانونی طور پر سعودی عرب میں رہ کر باآسانی اپنا کام کر سکتے ہیں۔ اس ویزے کی مدت ایک سے دو سال کے درمیان ہے اور اسے معاہدے کے مطابق یا ضروت کے تحت بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

سعودی عرب میں متعدد شعبہ جات میں یہ ویزا ہنرمند افراد کی اہم ضرورت ہے، جس میں شعبہ صحت کیلیے ڈاکٹرز، نرس، لیب ٹیکنیشن، شعبہ کنسٹرکشن و انجینئرنگ میں سول انجینئر، الیکٹریشن، پراجیکٹ مینیجر کے علاوہ آئی ٹی سوفٹ ویئر ڈیولپر، سائبر سکیورٹی ماہر، آئل اینڈ گیس پٹرولیم انجینئر، ٹیکنیشن وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں ٹیچرز، ایڈمن، ہوٹل مینیجر، شیف جبکہ فنانس میں اکاؤنٹنٹ، فائنانشل اینالسٹ وغیرہ شامل ہیں۔

کون لوگ اس ویزے کے اہل ہیں؟

اس سعودی ہنر مند ورکر ویزے کیلیے صرف وہی غیر ملکی درخواست دے سکتے ہیں کہ جن کو کسی بھی سعودی کمپنی کی جانب سے نوکری کی مصدقہ پیشکش کی گئی ہو۔ درخواست گزار کی عمر کم از کم 21 سال ہو، زیادہ تر کمپنیاں 55 سال سے کم عمر افراد کو ترجیح دیتی ہیں۔

اس کے علاوہ درخواست گزار کے پاس ڈگری، ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ اور ساتھ ہی 2 سے 5 سال کا تجربہ بھی رکھتا ہو، امیدوار کا طبی ٹیسٹ مکمل ہو اس پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہ قائم ہو اور نہ ہی اس سے قبل اس نے کوئی قانون توڑا ہو۔

ویزے کیلیے ضروری کاغذات

امیدوار کو اپنا پاسپورٹ جو کم از کم 6 ماہ تک کارآمد ہو، جس کمپنی سے ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے اس کا جاب لیٹر، ایمپلائمنٹ کانٹریکٹ جو چیمبر آف کامرس اور وزارت خارجہ سے اٹیسٹڈ ہو۔

اس کے ساتھ اپنی ڈگری یا ڈپلومہ (اٹیسٹڈ) تجربے کے سرٹیفکیٹس، سعودی ایمبیسی سے تصدیق شدہ طبی رپورٹ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، 2عدد پاسپورٹ سائز تصاویر (سفید بیک گراؤنڈ)، ویزا درخواست فارم، کمپنی کا اسپانسر شپ لیٹر، ویزا اتھورائزیشن سلپ، ہیلتھ انشورنس ( جوکمپنی مہیا کرے گی) درکار ہیں۔

مزید پڑھیں

اس کے علاوہ ایکسرے، بلڈ ٹیسٹ، ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس بی /سی، ٹی بی چیک اور فزیکل ایگزامینیشن۔

مکمل کاغذات اور میڈیکل رپورٹ کے ساتھ سعودی ایمبیسی یا ویزا سینٹر جائیں۔ ویزا 1سے3 ہفتوں میں لگتا ہے جس کے بعد آپ 3 ماہ کے اندر سعودی عرب جا سکتے ہیں وہاں جاکر اقامہ بنوائیں، ہیلتھ انشورنس لیں، فائنل کانٹریکٹ سائن کریں

اقامہ آپ کی رہائش اور قانونی ورک پرمٹ ہے، اس کے بغیر سعودی عرب کام شروع نہیں کرسکتے۔ کمپنی 90 دن میں اقامہ بنواتی ہے، اقامہ ملنے کے بعد آپ باقاعدہ کام شروع کریں گے۔

ورک پرمٹ میں کی جانے والی نئی تبدیلیاں

ورک پرمٹ کی کیٹیگریز : رواں سال سے ہنرمندی کی بنیاد پر ورک پرمٹ 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہائی اسکلڈ، اسکلڈ اور بیسک شامل ہیں۔ اگر آپ کی ماہانہ تنخواہ 5 سے 10ہزار سعودی ریال ہے تو آپ اپنے اہل خانہ کو بلاسکتے ہیں۔

ویزا فیس تقریبا 1ہزار ریال (ڈالر 266) پلس میڈیکل/ اٹیسٹیشن/ انشورنس فیس۔ قانون کی پابندی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھیں گے یا اگر کوئی قانون توڑیں گے اس کے علاوہ اوور اسٹے کریں گے تو اس کی سزا جرمانہ، ڈی پورٹ یا ہمیشہ کیلیے داخلے پر پابندی ہوسکتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement