Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس، پولیس کی مقدمہ ختم کرنے کیلیے رپورٹ عدالت میں جمع

Case of Public Violence Young man in the Defense Karachi

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کرنے کے کیس میں گذری پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کیلیے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی، گذری پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، عدالت نے سی کلاس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناکر سماعت ملتوی کردی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بناء پر قائم ہوا، متاثرہ نوجوان نے لکھ دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔

مزید پڑھیں:نوجوان پر تشدد کیس، آسانی سے ضمانت نہیں دی جاسکتی، سندھ ہائی کورٹ

رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوان نے حلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ چلانا نہیں چاہتا، مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا تمام حقائق کی روشنی میں مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ واضح رہے کہ سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان کو سلمان فاورقی نے بہنوں کی موجودگی میں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button