Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بادلوں کا راج، بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

Monsoon Season Karachi Weather Today
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شام سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں جزوی بحال اور وقفے وقفے سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یارات میں بھی کراچی میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،کل سے کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ 15 سے17جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی سے درمیانے درجےکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے علاقے عمر کوٹ، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، شمال مشر قی و جنوبی بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 17 جولائی سے تیز بارشوں کا امکان

اس دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور اورشیخوپورہ میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قصور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں اور مظفر گڑھ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور لیہ میں بارش کی پیشگوئی ہے، شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،مردان، صوابی، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو،کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement