کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اداکارہ کے الیکٹرانکس گیجٹس کھول لیے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرہ اصغر کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ کو کھول لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق تمام پاسورڈ ایک ڈائری میں موجود تھے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات میں دو افراد کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں، اداکارہ جس بیوٹیشن کے پاس جاتی تھی ان کو جانچ پڑتال کے لیے طلب کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اداکارہ کے جم ٹرینرز سمیت دیگر افراد سے بھی تفتیش کریں گے اور ٹیکسی ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:انڈسٹری منافق ہے، حمیرا اصغر کا آخری انٹرویو وائرل
پولیس نے مزید کہا ہے کہ اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ واضح کہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش پرآمد ہوئی تھی، اداکارہ کی گزشتہ روز لاہور میں تدفین کردی گئے ہے۔