Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا 19جولائی کو جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان

Wholesale Grocers Association Announced Close Jodia Bazar

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن کا نیا تسلسل شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی چیمبرآف کامرس کا پینشنرز اور بزرگ شہریوں کی نادرا شناخت سے متعلق وزیراعظم کو خط

واضح رہے کہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے بھی کراچی چیمبر کی ملک گیرہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہڑتال تاجروں کے بروقت موقف، جائز اور کاروباری طبقے کے حقیقی جذبات کی عکاسی ہے۔

موجودہ فنانس ایکٹ میں شامل کیے گئے کاروبار دشمن اقدامات نے صنعت و تجارت کی فضا کو شدید طور پر متاثر کیا ہے اور اب خاموشی کا مطلب معیشت کی مزید بر بادی ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کراچی چیمبر کے فیصلے کی بھر پور حمایت بھی کرتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button