Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی نئی گریڈنگ پالیسی موخر

New Grading Policy Matriculation Intermediate has Postponed

سندھ سمیت پورے پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا، اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔ یاد رہے کہ آئی بی سی سی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد حکومت سندھ نے بھی میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی سال 2025ء سے نافذ العمل ہونے کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر 2024ء کو جاری کیا تھا۔

اس میں گریڈنگ پالیسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس نئی پالیسی کے تحت سال 2025ء سے ایس ایس سی (سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ) اور ایچ ایس سی (ہائر سیکنڈری اسکول) کے تمام مضامین کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھاکر 40 کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سندھ میں اب میٹرک اور انٹربورڈ کے امتحانات میں طلبہ کو نمبر اور پوزیشن کے بجائے گریڈ ملیں گے

اس گریڈنگ اسکیم کا اطلاق نویں اور گیارہویں کلاسز سے ہوگا اور نتائج ابتداء میں گریڈ پوائنٹ اور ازاں بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج سے جاری ہوں گے تاہم اب حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ایک نیا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں اپنے ہی ماضی کے 15 اکتوبر کے نوٹی فکیشن اور آئی بی سی سی کے 18 جون 2025ء کے نوٹی فکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ مذکورہ گریڈنگ پالیسی اب میٹرک اور انٹر کی سطح پر سالانہ امتحانات 2026ء سے نافذ العمل ہوگی۔

ئی گریڈنگ پالیسی ہے کیا؟

اس نئی گریڈنگ پالیسی کے تحت ++A گریڈ 95 سے 100 فیصد مارکس کے مساوی ہوگا جسے exceptional ریڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی جی پی اے 5.0 ہوگی۔

اسی طرح A+ 90 سے 94 فیصد مارکس کے مساوی out standing گریڈ، A گریڈ 85 سے 89 مارکس کے مساوی excellent گریڈ، B++ گریڈ 80 سے 84 مارکس کے مساوی اور very good گریڈ جبکہ B+ گریڈ 75 سے 79 مارکس کے مساوی اور good کہلائے گا جبکہ بی، سی، ڈی اور ای گریڈ بالترتیب fairly good, above average, average, below average کہلائے گے 40 مارکس سے کم مارکس والا فیل تصور ہوگا لیکن اسے فیل کے بجائے unsatisfactory کا نام دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button