Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حمیرا اصغر کی موت کا مقدمہ درج کروانے کیلیے شہری کی عدالت میں درخواست دائر

Mysterious death of actress Humaira Asghar has reached the court

اداکارہ حمیرا اصغر کی پُرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا ہے۔ شاہ زیب سہیل نامی کراچی کے شہری نے مقدمہ درج کروانے کے لیے سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، عدالت اس معاملے پر ہرممکن قانونی اقدامات کرے، درخواست گزار نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ہے۔

عدالت نے فریقین کو 16 جولائی کو رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش آٹھ سے دس ماہ پرانی ہے اور تلف ہونے کے آخری مرحلے پر پہنچ چکی تھی۔ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔ بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے: حمیرا اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا بتانا تھا کہ مرحومہ نے ڈیفنس فیز 6 کا فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو چالیس ہزار ماہانہ کرائے پر لیا تھا۔ کرایہ نہ بڑھانے اور عدم ادائیگی پر 13 جون 2021 کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔

حمیرا اصغر نے مالک مکان کو ایک سال پہلے گھر خالی کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی تھی۔ دونوں کا رابطہ ختم ہوا تو کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button