مبارک ہو آپ 18 برس کے ہو گئے ۔ قانون کے مطابق اب آپ کو فوری طور نادرا سے اپنا قومی شناختی کارڈ بنانا لازمی ہے۔
پہلی بار شناختی کارڈ بنانے کے لئے والدین یا بہن بھائیوں کے قومی شناختی کارڈ ، ب فارم یا یونین کونسل سے جاری برتھ سرٹیفیکیٹ اور لے پالک یا لاوارث ہونے کی صورت میں قانونی سرپرست اور سرپرستی کے قانونی سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ نادرا آفس جائیں۔
نادرا آفس سے ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں ۔
باری آنے پر کاونٹر پر جائیں یہاں والدین یا بہن بھائی جو آپ کے ہمراہ ہے اسکی بائیو میٹرک تصدیق کی جائےگی ۔
آپ کے کوائف درج کئے جائیںگے
اسکے بعد انگلیوں کے نشانات اسکین ہونگے
اور آپ کی تصویر کھینچی جائے گی
فارم کا پرنٹ لیں ، ایک بار غور سے اپنے تمام کوائف کو پڑھیں اور اس بات کی تصدیق کر لیں کہ تمام تر ڈیٹا کا اندراج درست کیا گیا ہے
اگر کہیں غلطی ہےتو اسے درست کروالیں
اگلا مرحلہ فارم کی تصدیق کا ہے
اپنےساتھ موجود والدین یا بہن بھائی میں سے کسی ایک کے بائیو میٹرک کے زریعے تصدیق کا عمل مکمل کریں
انکی غیر موجودگی میں اپنا فارم گزیٹیڈ آفیسر یا عوامی نمائندے سے تصدیق کراوائیں
قانونی سرپرست والے کیس کی صورت میں فارم کی تصدیق گزیٹیڈ آفیسر یا عوامی نمائندے سے کرانا لازمی ہے
ساتھ ہی قومی شناختی کارڈکا حامل ایک گواہ اور اسکے ساتھ نادرا کا تیار کردہ حلف نامہ “بی” جو ویب سائیٹ پر دستیاب ہے ، پیش کرنا بھی ضروری ہے ۔
فارم ملنے کےبعد نادرا آفس انچارج درخواست دہندہ سے اسکے الفا ،بیٹا اور گاما فیملی ممبران کے بارے میں کچھ سوالات کرے گا جس جواب دینا درخواست دہندہ کو دینا لازم ہے۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں آپ کے درج کرائے گئے موبائل فون نمبرپر منظوری کا پیغام آئے گا ۔
اپنی منتخب کردہ کیٹیگری کے مطابق نادرا آفس میں یا آن لائن فیس جمع کرائیں۔
ایگزیکٹو کیٹیگری میں سات دن کے اندر کارڈ بنوانے کی فیس 2500 روپے
ارجنٹ کیٹیگری میں 15 دن کے اندر کارڈ حاصل کرنے کی فیس 1500 روپے
جبکہ نارمل کیٹیگری میں 30 دن کے اندر کارڈ حاصل کرنے کی فیس 750 روپے ہے۔
اپنی کیٹیگری کے مطابق مدت پوری ہونے پر اسی نادرا آفس سے رجوع کریں ، نادرا حکام کی جانب سے جاری ٹوکن دکھاکر اپنا قومی شناختی کارڈ وصول کریں ۔