کمپٹیشن کمیشن ایک ایسا ادارہ ہے جو منصفانہ اور مسابقت پر مبنی کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ تاکہ صارفین کو بہترین مصنوعات اور خدمات دستیاب ہو سکیں۔
یہ کمیشن غیر منصفانہ کاروباری طریقوں جیسے کہ گٹھ جوڑ اور اجارہ داریوں کو روکنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ، یہ مسابقت کو فروغ دینے اور صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پالیسیاں اور قوائد و ضوابط بھی بناتا ہے۔
کمپٹیشن کمیشن کے بنیادی کاموں میں غیر منصفانہ کاروباری طریقوں کی شکایات کی تحقیقات کرنا اور خلاف ورزی پر کارروائی کرنا ہے۔ کمیشن بڑے کاروباری معاہدوں اور انضماموں کی منظوری دیتا ہے ، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مسابقت پر منفی اثر نہیں ڈالیں گے۔
کمپٹیشن کمیشن اس بات کا بھی ذمہ د ار ہو تا ہے کہ کاروباری اداروں اور صارفین میں مسابقت اور منصفانہ کاروباری طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے اور انہیں حقوق کا شعور دیا جائے ۔
صرف یہی نہیں بلکہ کمپٹیشن کمیشن کو قوانین کے مطابق اختیار حاصل ہے کہ اگر کوئی ادارہ مسابقت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور شہریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے ہےتو تو اس پر جرمانہ عائد کر یا دیگر سزائیں بھی دے ۔