Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موٹر سائیکل کی اجرک نمبر پلیٹ گھر بیٹھے اپلائی کریں، طریقہ کارکیا ہے ؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نہ ایکسائیز آفس جانے کی جھنجھنٹ نہ طویل قطار میں لگنے کی زحمت ، اب موٹر سائیکل سوار بھی اپنی نئی اجرک والی نمبر پلیٹ گھر بیٹھے کسی بھی وقت باآسانی اپلائی کر سکتے ہیں ، کیونکہ سندھ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ نے کار کے بعد موٹر سائیکل سواروں کے لئے بھی یہ سہولت آن لائن متعارف کرادی ہے۔

اپنے موٹر سائیکل کی جدید فیچرز والی اجرک نمبر پلیٹ آن لائن اپلائی کرنے کے لئے سندھ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ

https://excise.gos.pk/

پر جائیں اور کوئیک آن لائن ٹیکس پیمنٹ پر کلک کریں

یہاں فور وہیل اور ٹو وہیل کا آپشن نظر آئے گا

ٹو وہیل کو سلیکٹ کریں

اپنا فون نمبر اور بائیک کا نمبر درج کریں

کیپچا بھریں اور وہیکل ڈیٹیل پر کلک کریں

آپ کے بائیک کی تفصیلات سامنے آجائیں گی

یہاں نیچے برانچ آفس سیلیکٹ کریں اور

کیلکولیٹ اماونٹ کو کلک کریں

رقم کی تفصیلات بھی اسکرین پر آجائے گی

نیچے کی جانب موجود جنریٹ پی ایس آئی ڈی

کا آپشن کلک کریں ، آپکو ایک نمبر جاری کردیا جائے گا

اب آپ ویب سائیٹ پر اوپر کی جانب موجود

ری پرنٹ چالان ریسپٹ پر جاکر اپنی رسید نکال لیں

اور اسکاپرنٹ اپنے پاس سنبھال کر رکھ لیں

موٹرسائیکل کے اجرک نمبر پلیٹ کی فیس 1850 روپے ہے

اسکی ادائیگی کے لئے آپ اپنے موبائل بینکنگ ایپ پر جائیں

ون لنک کے آپشن کو سلیکٹ کریں یہاں کنزومر آئی ڈی کی جگہ

اوپر فراہم کئے جانے والا پی ایس آئی ڈی درج کریں اورپیمنٹ کر دیں

یہ کام ایزی پیسہ ایپ یا جیز کیش سے بھی ہو سکتا ہے ۔

یہی نہیں اپ اپنے نمبر پلیٹ کی تیاری کے بارے میں بھی آن لائن معلومات حاصل کر سکتے ہیں، ایکسائیز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ

https://excise.gos.pk/

پر ہی موجود چیک یور نمبر پلیٹ کے آپشن پر جائیں

ٹووہیلر کو سلیکٹ کریں اور اپنی بائیک کا نمبر درج کریں

آئی ایم ناٹ ربوٹ کو چیک لگائیں اور سرچ کو کلک کریں

نمبر پلیٹ کے حوالے سے معلومات سامنے آجائے گی اگر نمبر پلیٹ

تیار ہے تو ایکسائیز آفس جائیں اور اپنی نمبرپلیٹ وصول کر لیں

توپھر انتظار کس بات کا ہے فوری طور پر اپلائی کریں اور بلاگ کو دوستوں سے بھی شیئر کردیں ۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement