کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے چچا محمد علی کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔
لاہور میں حمیرا اصغر علی کے چچا محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فون پر رابطہ ہوتا تھا جب بھی لاہور آتی تو گھر ضرور آتی تھی، ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا نہیں پتا تھا۔
مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کے فلیٹ سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی: پولیس
چچا محمد علی نے کہا کہ فون بند ہونے پر حمیرا سے کوئی رابطہ نہ کر سکے، حمیرا اصغر شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی وہاں خوش تھی، حمیرا کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ حمیرا کے چچا نے کہا کہ میری بہن کا انتقال ہوگیا تھا ہم اس غم میں تھے، حمیرا پڑھی لکھی تھی 2018 میں کراچی شفٹ ہوئی، حمیرا پینٹنگز بناتی تھی اور اپنے کام میں خوش رہتی تھی۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغرکی لاہور میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی۔ حمیرہ اصغر کی میت آج کراچی سے لاہور پہنچائی گئی تھی۔ ماڈل ٹاون لاہور کے قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں حمیرہ اصغر کے اہل خانہ سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔