Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ٹی اے کوالیٹی سروے ، کونسی موبائل کمپنی سب سے بیسٹ ہے ؟

پاکستان میں سب سے بہترین کوریج کونسی ٹیلی کام کمپنی دیتی ہے؟پی ٹی اے نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کیا گیا انڈیپنڈنٹ کوالٹی آف سروس سروے جاری کر دیا۔ کوریج کے لحاظ سے، Zong نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پی ٹی اے  کی رپورٹ کے مطابق، کوریج کے میدان میں Zong پاکستان کا بہترین سیلولر نیٹ ورک قرار پایا ہے۔ اس سروے میں چار بڑی موبائل کمپنیوں کی 15 شہروں میں 4G اور بیک اپ 3G سگنلز کی طاقت اور معیار کو حقیقی حالات میں پرکھا گیا۔

سروے میں پاکستان کی مختلف موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی کارکردگی کو کئی عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے، جن میں نیٹ ورک کوریج، ڈیٹا اسپیڈز اور دیگر معیار شامل ہیں۔

Zong نے موبائل نیٹ ورک کوریج میں سبقت حاصل کی اور 15 میں سے ہر شہر میں فور جی ایل ٹی ای سگنل کی مکمل سروس فراہم کی ۔ کمپنی نے تھری جی بیک اپ والے علاقوں میں بھی مضبوط سگنل فراہم کیا اور پی ٹی اے کے معیار پر پورا اترا اسطرح Zong کو قومی سطح پر نیٹ ورک کوریج میں پہلی پوزیشن ملی۔

دیگر نیٹ ورکس  میں Jazz، جو صارفین کی تعداد کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ہے، دوسرے نمبر پر رہی۔ Jazz نے 15 میں سے 13 شہروں میں فور جی  سگنل کی بہترین کوریج فراہم کی لیکن 2 شہروں میں معیار پر پوری نہ اتر سکی۔ جبکہ تھری بیک اپ میں کمپنی سروس فراہم نہ کر سکی۔

یوفون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس نے بھی 13 شہروں میں فور جی سگنل کی بہترین کوریج فراہم کی اور تھری جی بیک اپ میں 10 شہروں میں معیار پر پورا اترا۔ تاہم، Ufone 3 مواقع پر نیٹ ورک کوریج میں کمی کے باعث Zong اور Jazz سے پیچھے رہا۔

سروے کے مطابق  Telenor کی کارکردگی کافی کمزور رہی۔ اسے فور جی کوریج میں صرف 8 شہروں میں اور تھری جی بیک اپ میں 7 شہروں میں اچھی کوریج فراہم کی ، جبکہ 7 مواقع پر یہ معیار پر پوری نہ اتر سکی۔

سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ Zong کے مستحکم سگنلز اور مضبوط کوریج کی وجہ سے یہ شہری اور نیم شہری علاقوں میں کالز اور موبائل ڈیٹا کے لیے سب سے قابلِ اعتماد آپشن بن چکا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button