Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

زمین کی غیر متوقع تیز گردش، رواں برس مذید کئی دن چھوٹے ہونگے

کیا واقعی وقت تھمنے لگا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے کیونکہ رواں سال زمین پر موسم گرما کے دوران غیر معمولی طور پر مختصر دن دیکھنے کو ملیں گے  جی ہاں جولائی اور اگست میں کچھ دن چھوٹے ہوں گے،، سائنسدانوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کم سے کم 3 دن چھوٹے ہونگے کیونکہ زمین کی گردش غیر متوقع طور پر تیز ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا  ہے کہ عام طور پر زمین کی گردش تقریباً 86 ہزار 400 سیکنڈز یا 24 گھنٹے کے برابر ہوتی ہے لیکن رواں سال موسم گرما کے دوران 3 مخصوص دن کا دورانیہ 1.51 ملی سیکنڈز کم ہو جائے گا۔

انٹرنیشنل روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹم سروس کے مطابق 9 جولائی،22 جولائی اور 5 اگست کو دن چھوٹے ہوں گے اور یہ 3 دن 2020ء کے بعد ریکارڈ کیے گئے مختصر ترین دنوں میں شمار ہوں گے۔

سائنسدان ان مخصوص دنوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ چاند کے خط استوا سے دور ہونے کو قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چاند کے خطِ استوا سے دور ہونے پر زمین کی گردش کی رفتار متاثر ہوتی ہے لیکن ماہرین نے ابھی تک زمین کی گردش تیز ہونے کی صحیح وجہ کی نشاندہی نہیں کی۔

واضح رہے کہ 2020ء کے بعد 2024ء میں سب سے چھوٹا دن 5 جولائی کا تھا جب  دن کا دورانیہ 1.66 ملی سیکنڈز کم ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

کیا واقعی وقت تھمنے لگا ہے یا معاملہ کچھ اور ہے کیونکہ رواں سال زمین پر موسم گرما کے دوران غیر معمولی طور پر مختصر دن دیکھنے کو ملیں گے  جی ہاں جولائی اور اگست میں کچھ دن چھوٹے ہوں گے،، سائنسدانوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کم سے کم 3 دن چھوٹے ہونگے کیونکہ زمین کی گردش غیر متوقع طور پر تیز ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا  ہے کہ عام طور پر زمین کی گردش تقریباً 86 ہزار 400 سیکنڈز یا 24 گھنٹے کے برابر ہوتی ہے لیکن رواں سال موسم گرما کے دوران 3 مخصوص دن کا دورانیہ 1.51 ملی سیکنڈز کم ہو جائے گا۔

انٹرنیشنل روٹیشن اینڈ ریفرنس سسٹم سروس کے مطابق 9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست کو دن چھوٹے ہوں گے اور یہ 3 دن 2020ء کے بعد ریکارڈ کیے گئے مختصر ترین دنوں میں شمار ہوں گے۔

سائنسدان ان مخصوص دنوں کے چھوٹے ہونے کی وجہ چاند کے خط استوا سے دور ہونے کو قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چاند کے خطِ استوا سے دور ہونے پر زمین کی گردش کی رفتار متاثر ہوتی ہے لیکن ماہرین نے ابھی تک زمین کی گردش تیز ہونے کی صحیح وجہ کی نشاندہی نہیں کی۔

واضح رہے کہ 2020ء کے بعد 2024ء میں سب سے چھوٹا دن 5 جولائی کا تھا جب  دن کا دورانیہ 1.66 ملی سیکنڈز کم ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button