Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انجری کا شکار

Olympic gold medalist Arshad Nadeem suffers injury

قومی ایتھیلیٹ ارشد ندیم ٹانگ کے تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، انجری کے باعث اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپیئن ارشد ندیم کو لاہور میں شدید گرمی کے دوران ٹریننگ کرتے ہوئے ٹانگ میں کچھاؤ محسوس ہوا، تکلیف کی شدت بڑھنے کے باعث جیولن تھرور نے 15 جولائی کو سوئزر لینڈ میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اولمپکس کے بعد ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپئن کا تاج بھی ارشد ندیم کے سر پر سج گیا

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ کوچ سلمان بٹ کے مشورے اور بڑے ایونٹ سے قبل خود کو فٹ رکھنے کے لیے اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہا۔ خیال رہے کہ ارشد ندیم رواں برس بڑے مقابلوں کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے لندن میں ایک ماہ کے لیے ٹریننگ کریں گے، اولمپیئن ارشد ندیم ایتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے ہونے والی اس ٹریننگ کیلئے 14 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

جیولن تھرور ارشد ندیم اگست میں ڈائمنڈ لیگ اور ستمبر میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button