لیاری میں گرنے والی عمارت سے متصل خالی کرائی گئی عمارتوں کے متاثرین نے “امید کی گھنٹی” بجا کر گورنر سندھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
متاثرین نے رکشے، راشن اور کھانے کی قلت کا شکوہ کرتے ہوئے فوری امداد کی فریاد کی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے ان کے رکشے دب گئے، جس کے باعث ان کا ذریعہ معاش ختم ہو چکا ہے اور وہ شدید بیروزگاری کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج
متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف چھت سے محروم ہو چکے ہیں بلکہ فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے لیے کھانے اور راشن بیگز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی حکومت کی ترجیح ہے اور ان کے روزگار کی بحالی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔