Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیر ثقافت و سیاحت سندھ اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کیلیے تیار

Sindh Minister for Culture decided to bury actress Humaira Asghar
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ کے وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔

سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت ان کی وارث ہے۔

مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا

انہوں نے کہا کہ حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے، تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا، ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں، پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement