’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے‘۔
پاک فوج کی خاتون آفیسر کیپٹن ایمان درانی ان دنوں ہیش ٹیگ “پبلک انٹرسٹ” سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں ۔ اور اسکی وجہ انکا جوش خطابت اور باوقار لججے میں طلباء سے کیاجانے والا ایک خطاب ہے جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیا تھا ۔
کیپٹن ایمان درانی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے اپنی تربیت مکمل کی ہے اور ان دنوں وہ پاک فوج کی موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں ، کیپٹن ایمان درانی کا پروقار لب و لہجہ اور جوش خطابت ان کا خاصہ ہے جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے ۔
وطن سے محبت کے معاملے میں انتہائی جذباتی سمجھی جانے والی کیپٹن ایمان درانی کے جاندار لب و لہجے اور باوقار انداز کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے ۔
اپنے خطاب میں کیپٹن ایمان درانی طلبا کو بتا رہی ہیں ملک کی سلامتی اور ترقی میں فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان کی فوج ملکی مفاد اور عوام کی حفاظت کے لئے جو کچھ کر تی ہے وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے ۔
تقریر میں انکا کہنا ہے کہ آرمی کے اسٹاف کالج میں ایک نہایت اہم کورس ہو تاہے ۔کورس میں ایک کتاب جس میں 1965 اور 1971 کی جنگوں سے متعلق تحریر ہے ۔ اس کتاب میں آرمی نے اپنی تعریفیں نہیں کی ہیں بلکہ احتساب کی بات کی ہے ۔ جو کہ پاکستان آرمی کے ہر آفیسر نے پڑھی ہے ۔ کیونکہ خود احتسابی اس ادارے کا بنیادی جزو ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ ملک نے ہمارے لیا کیا کیا میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہم نے ملک کے لئے کیا کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم صرف آرمی کی وجہ سے نہیں کھڑے ہیں بلکہ اداروں کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے کھڑے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اس وائرل خطاب پر انہیں سراہنے کے ساتھ ساتھ کچھ سوشل میڈیا صارفین تنقید کقا نشانہ بھی بنا رہے ہیں ۔