کراچی کے علاقے ڈیفنس کےفلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے، لاش اس قابل نہیں ہےکہ اس سے وجہ موت بتائی جاسکے۔
مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا
ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ ہم نے ریزور کرلی ہے، ڈی این اے کیمکل ایکزمین کے لیے سیمپل لئے ہیں، سیمپل کے ایگزیمن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، سیمپل کے ذریعے ڈرگز کے استعمال کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آئیں گے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کے والد نے کراچی آنے اور لاش وصول کرنے سے انکار کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کے والد کو سمجھایا ہے کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں تاہم انہوں نے دوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے، اگر گھر والے لاش نہیں لے کر گئے تو ہم تدفین کردیں گے۔