Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت میں پل کا ایک حصہ گرگیا، 9 افراد ہلاک

Bridge in Indian Collapsed
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بھارتی ریاست گجرات میں گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرگیا ہے جس کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات میں گرنے والے پل پر موجود متعدد گاڑیاں دریا میں گر گئیں جبکہ مذکورہ مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی آفیسر کا کہنا ہے کہ فی الحال لوگوں کو بچانے کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری نکالنا ہماری ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد افراد سوارتھے

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، لیکن فی الحال ہماری توجہ ریسکیو آپریشن پر مرکوز ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے سبب ایک اہم ٹرانسپورٹ روٹ منقطع ہو گیا ہے، جس سے علاقائی رابطہ اور تجارت بری طرح متاثر ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق گمبھیرا پل جو 1981 میں تعمیر کیا گیا تھا اور 1985 میں اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، مذکورہ پل مبینہ طور پر برسوں سے خستہ حالت میں تھا۔ اس کے باوجود بھاری گاڑیاں پل کا استعمال کرتی رہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement