Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملازمت دلانے کے بہانےخاتون سے اجتماعی زیادتی

Gang Rape of a Woman MirpurKhas

میرپور خاص میں مبینہ طور پر ملازمت دلانے کے بہانےخاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

خاتون کے اجتماعی زیادتی کے الزام پر پولیس نے رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ خاتون کی درخواست پر ویمن تھانے نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

حکام کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم عبدالحکیم آریسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم مکیش کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو مقامی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان گرفتار

اس سے قبل کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ملزمان کی جانب سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کے باعث متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق میمن گوٹھ میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں تین ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

لڑکی کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان میری بیٹی کو بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے، انہوں نے بیٹی کو دھمکا ڈرا کر خاموش رہنے پر مجبور کرتے رہے، حاملہ ہونے پر بیٹی نے والدہ کو حقیقت بتائی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button