Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے متعدد علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

Karachi Weather Updates Rain

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور لاہورمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button