وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت آج اجلاس میں کراچی میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیےجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ لیاری پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے، اعلیٰ سطح کا اجلاس صبح گیارہ بجےطلب کیا گیا تھا۔
وزیربلدیات سعیدغنی، سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے سربراہ، چیف سیکرٹری،کمشنرکراچی اور ریسکیو حکام شریک ہیں، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو کو لیاری واقعے،امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی جائے گی جبکہ ایس بی سی اےحکام شہرمیں مخدوش قرار عمارتوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:لیاری میں 5 سالوں میں کتنی عمارتیں گریں اور کتنے افراد جان سے گئے؟
اجلاس میں شہر میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سےاہم فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کی وجوہات بھی معلوم کریں گے۔غفلت برتنےوالوں کو سزا دی جائے گی۔ انھوں نے بتایا تھا کہ شہر میں 480 سے زائدعمارتیں خطرناک قراردی جاچکیں، گھرخالی کرنےکاکہوتو لوگ ہم سے تحفظ مانگتے ہیں۔
خیال رہے کراچی میں ستائیس جانیں غفلت کی بھینٹ چڑھ گئیں، لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کےحادثے میں سولہ مرد، نو خواتین اور دو بچے جان سے گئے، جن مین زیادہ تر افرادکا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔ عمارت کے ملبے تلے دب کر50 سے زائد رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔