Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ بنوائیں ۔ طریقہ کا کیا ہے ؟

اب آپ اپنے 18 سال سے کم عمربچوں کا قومی شناختی کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں ، بچوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لئے والدین کے شناختی کارڈ ،لے پالک ہونے سے صورت میں سرپرستی کا قانونی ثبوت، اور یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ کمپیوٹرائز برتھ سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے ۔

شناختی کارڈ بنوانے کے لئے والدین اپنےبچے کےہمراہ نادرا آفس جائیں ٹوکن حاصل کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں ۔

باری آنے پر والدین میں سے کسی ایک کا نادرا بائیو میٹرک شناخت کیا جائے گا ۔

اگلے مرحلے میں بچے کےکوائف کا اندراج ہو گا پھر بائیو میٹرک کیا جائے گا اور تصویر کھینچی جائے گی۔

جسکے بعد آپ کو کوائف کا پرںٹ آوٹ فراہم کیاجائےگا ،

اسکو غور سے پڑھ کر تصدیق کرلیں کہ تمام کوائف درست ہیں یا نہیں ۔

اور اگر کوئی غلطی ہے تو فوری طور پر اسے درست کروالیں ۔

اگلے اسٹیپ میں فارم کی تصدیق کےلئے والدین میں سے کسی ایک کا بائیو میٹرک کیاجائے گا۔

قانونی سرپرست  ہونے  کی صورت میں فارم کو کسی گزیٹڈ افسر یا عوامی نمائندے سے تصدیق کرانا ہو گا ۔

تصدیق کے بعد فارم نادرا آفس میں واپس جمع کرادیں ۔

فائینل مرحلےمیں بچے کا مختصر انٹریو کیا جائے گا

جس میں اسکے فیملی ممبرز سےمتعلق سوالات کئےجائیں گے ۔

انٹرویو کے بعد آپ فیس جمع کرادیں ،

درخواست منظور ہونے کی صورت میں آپکے دئے ہوئے موبائل نمبر پر پیغام آجائے گا۔

ایگزیکٹو کیٹیگری کی فیس 2500 روپے ہے جس میں شناختی کارڈ سات دنوں میں ڈیلیور کردیا جائے گا ، جبکہ ارجنٹ کیٹیگری میں 15 دن کے اندر ڈیلیوی کی فیس 1500 اور نارمل کیٹیگری کی فیس 750 روپے ہے ، جس میں شناختی کارڈ 30 یوم کے اندر ڈیلیور کیاجائے گا ۔ مقررہ تاریخ پر اسی نادرا آفس سے رسید دکھا کر شناختی کارڈ وصول کیا جا سکتا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button