کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گیا۔مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔
نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا
جلوس کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
کراچی میں مرکزی عاشورہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛کراچی میں 9،8اور10 محرم کے لئے ٹریفک پلان جاری
مجموعی طور پر 20,350 افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر ہوں گے۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی، جبکہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
جلوس کے راستوں اور اس کے ارد گرد موبائل فون سروس بند ہے جبکہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے