Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لیاری میں 5 سالوں میں کتنی عمارتیں گریں اور کتنے افراد جان سے گئے؟

Six-story building collapsed in the Lyari

کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ روز 6 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی اب تک 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں کئی ملبے تلے دبے ہیں تاہم یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تاہم لیاری میں کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے چار بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ان حادثات میں 55 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاری میں عمارتیں زمیں بوس ہونے سے سب سے زیادہ واقعات سال 2020 میں رونما ہوئے جب ایک سال کے اندر 3 عمارتیں منہدم ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ مارچ 2020 میں بارش کے باعث عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:لیاری میں گرنے والی عمارت میں نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا

جون 2020 میں 5 منزلہ عمارت اچانک گر پڑی جس نے 22 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے، چند دن بعد ہی اسی علاقے کی خداداد مارکیٹ میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی اور اس حادثے میں بھی 25 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ ان واقعات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں جمعہ کی صبح 6 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ ریسکیو ٹیمیں اب تک 17 لاشیں ملبے سے نکالی چکی ہیں۔ 8 سے زائد زخمیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے اب بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button