Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عزت دینے سے عزت ملتی ہے: زرنش خان کی نادیہ خان پر تنقید

Former Actress Zarnish Khan has slammed host Nadia Khan

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے میزبان نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری میں نادیہ خان کے ہانیہ اور دلجیت سے متعلق بیان کو ری شیئر کرتے ہوئے زرنش نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عزت دینے سے عزت ملتی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نادیہ خان کا ہانیہ اور دلجیت سے متعلق ایک وضاحتی بیان وائرل ہورہا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری رائے میں تبدیلی ہانیہ کی نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دل بدلنا یا حقیقت کو تسلیم کرنا یوٹرن نہیں ہوتا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر انداز میں چیزوں کو دیکھنا عقلمندی ہے۔ ساتھ ہی نادیہ نے ساتھی اداکاروں کو ان پر ذاتی حملے کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں:خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اداکاری پر تنقید کریں: اداکارہ صبا فیصل

زرنش خان نے نادیہ خان کے مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کم از کم اب آپ کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ دیگر لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں، جب آپ ان کے بارے میں برا بھلا کہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا آپ کو کیا حق ہے کہ آپ کسی کے بارے میں ریمارکس پاس کریں، ان کا مذاق اُڑائیں یا ان پر تنقید کریں؟

زرنش خان نے مزید کہا ’اپنی باری آئی تو برداشت نہیں لیکن خود جو مرضی اور جہاں مرضی بیٹھ کر کہتی رہیں، یہ اچھا ہے، عزت دینے سے عزت ملتی ہے، تھوڑا آپ اپنی زبان پر قابو کریں تاکہ باقی کسی کو موقع نہ ملے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پیغام صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ہماری عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں اپنے کام سے کام رکھنے کی ضرورت ہے‘۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button