اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھسنے والے افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا ہے، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:سانحہ سوات کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی
ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مون بارشوں سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی، دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 30 افراد اورمال مویشی پھنس گئے۔
حکام نے کہا کہ 30 افراد کو 5 گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔