Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایشین جونیئر اسکواش: پاکستان نےانڈر13 اورانڈر 15 کےٹائٹلز جیت لیے

Asian Junior Squash Championship

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے اور انڈر13، انڈر 15 کے ٹائٹلز جیت لیے ہیں۔

کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔

مزید پڑھیں:جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری

انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی کو چین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں نو ۔ گیارہ، گیارہ۔ چھ، گیارہ ۔ نو ، نو۔ گیارہ اور بارہ ۔ دس سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے مین ایونٹ میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹاٹٹلز اپنے نام کیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button