Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لیاری میں عمارت کے ملبے میں مزید 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ڈی سی ساوتھ

building collapse in Lyari

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے میں ملبے تلے دبے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ڈی سی ساوتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی ہے، مرنے والوں میں 7خواتین اور9مرد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سے اب تک اربن سرچ اینڈ ریسکیوکی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

جاوید نبی کے مطابق جدید ہیومن باڈی ڈکٹیکٹر کی مدد سے ملبے کی سرچ اینڈ اسکریننگ بھی کی جارہی ہے، ملبہ ہٹاتے ہوئے اس احتیاط کو بھی ملبوط خاطر بھی رکھا جارہا ہے کہ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو زندہ بچایا جاسکے، ریسکیو آپریشن میں مزید 8 سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا ہے۔

جاوید کھوسو نے کہا کہ ملبے میں اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اس عمارت کو 3 سال قبل خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ڈیڑھ ماہ قبل بھی عمارت کو نوٹس جاری کیا تھا، اس بلڈنگ کے اطراف بھی متعدد مخدوش عمارتیں موجود ہیں، مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں سے بلڈنگ خالی کرالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

ڈی سی ساوتھ کا مزید کہنا تھا کہ بلڈنگ کے مکینوں کی بحالی اور رہائش کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں، بلڈنگ کے متاثرین کو کمیونٹی سینٹر میں بھی رہائش فراہم کی ہے، کچھ متاثرہ خاندان اپنے رشتہ داروں کے یہاں رہائش پزیر ہیں، ایسے خاندان جن کے پیارے ممکنہ طور پرملبے تلے دبے ہوئے ہیں وہ اپنی مرضی سے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری میں اب بھی انتہائی خطرناک 22 عمارتیں موجود ہیں، اب تک لیاری میں 16 خطرناک عمارتوں کو خالی کروا دیا ہے، دیگر عمارتوں کو خالی کروانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

جاوید نبی نے کہا کہ نوٹس کے بعد رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے آگاہ کیا جاتا ہے، خطرناک عمارتوں کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹے جاتے ہیں اور عمارت خالی نہ کی جائے تو قانونی کارروائی ہوتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button