Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مالی سال 2025-26ء میں گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤسز کے انٹرٹینمنٹ مختص رقم سے زائد اخراجات

governor-and-cm-House

مالی سال 2025-26ء کے دوران گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ اور وزیراعلیٰ ہاؤس سیکریٹریٹ کے انٹرٹینمنٹ (چائے، کھانا، پانی) اور تحائف کی مد میں اضافی اخراجات سامنے آئے ہیں، جو مختص کردہ بجٹ کے مقابلے میں نمایاں حد تک زیادہ رہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ کے اس مد میں 175 فیصد جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس سیکریٹریٹ میں 25 فیصد زائد اخراجات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ:

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26ء میں گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ کے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کے لئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ تاہم، اصل اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہوکر 14 کروڑ 43 لاکھ 75 ہزار روپے تک جا پہنچے، جو مختص بجٹ سے 175 فیصد زائد ہیں۔

اس قدر اضافی اخراجات کے باوجود موجودہ مالی سال 2026-27ء میں گورنر ہائوس سیکریٹریٹ کے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اور رواں سال کے لئے بھی اسی مد میں 5 کروڑ 25 لاکھ روپے کی رقم ہی مختص کی گئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور تحائف اخراجات میں سرکاری تقریبات، مہمانوں کی تواضع، بین الاقوامی وفود کی میزبانی اور دیگر تحائف شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سیکریٹریٹ:

اسی طرح وزیراعلیٰ ہاؤس سیکریٹریٹ کے انٹرٹینمنٹ (چائے، کھانا، پانی) اور تحائف کے لئے مالی سال 2025-26ء میں 8 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے، مگر اخراجات 10 کروڑ روپے تک جا پہنچے، جو اصل بجٹ کے مقابلے میں 25 فیصد زائد ہیں۔ موجودہ مالی سال 2026-27ء میں وزیراعلیٰ ہاؤس سیکریٹریٹ کے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کے بجٹ میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس مد کے لئے 9 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button