Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

“میرا نام لکھ دو مگر بتانا نہیں” ۔ چھیپا صاحب کی سادگی یا پھر۔۔؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سماجی کارکن اور چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا آج کل سوشل میڈیا پر خوب چھائے ہوئے ہیں اوروجہ بنی ہے انکی تازہ تشہیری ویڈیو جسمیں وہ خاموشی سے نیکی کرنے اور ساتھ ہی اپنی تشہیر کی کوشش کر تے دکھائی دے رہے ہیں۔

اب یہ سادگی ہے، ڈرامے بازی یا اسکرپٹ رائیٹر کی غلطی

لیکن چھیپا صاحب کو سوشل میڈیا صارفین خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں

میٹا پر ایک صارف نے لکھا کہ

چھیپا صاحب نے پیسے بھی صرف اتنے دئیے جتنے کم رہ گئے تھے

نام بھی اپنا لکھوا دیا ،

اور میرا پتہ نہ چلے یہ بھی کہہ دیا ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ

چھیپا صاحب کو ایسی ویڈیو بنوانے کا مشورہ دینے والے کو سرخ سلام

بھلے چھیپا صاحب کو میڈیا کی اتنی سمجھ نہیں ہو گی لیکن اتنا تو انہیں

بھی پتا ہونا چاہیے کہ ان سے کیا کروایا جا رہا ہے۔

“”لکھ دیں چھیپا صاحب کی طرف سے، لیکن میرے بارے میں انہیں بتانا نہیں ”’

فیس بک پر ایک صارف کہتے ہیں کہ

رمضان چھیپا صاحب نے نیکی کرنے کی عجیب و غریب وڈیو جاری کی ہے،

اگر چھیپا صاحب کوئی فلم بنائیں تو فلم کے پہلے شو میں ہی عوام سینما کا پردہ پھاڑ دیں گے۔

ایک  نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ

کیسے کر لیتے ہو یار یہ سب

“چھیپا صاحب کا کانٹینٹ رائیٹر آج تو پکا پکا فارغ”

ایک میٹا صارف نے چھیپا صاحب کو اوور ایکٹنگ

 کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ

بھائی جب کیک پر نام لکھوانے کا شوق تو پورے پیسے دے

ایک اور میٹا صارف نے کہا کہ

دلچسپ بات یہ نہیں کہ رمضان چھپیا نے نہایت بچگانہ اندازکی ریل فلمائی

دلچسپ بات یہ بھی نہیں کہ چھیپا صاحب

بچے کے سامنے ہی کھڑے ہو کر سمجھتے رہے میں غائب ہوں

دلچسپ بات یہ ہے

کسی کو ہمارا نہ پتا چلنے کی خواہش کے بعد

کیمرہ بچے کے گھر تک پہلے ہی پہنچا ہوا تھا۔

فیس بک صارف کے مطابق

چھیپا بھائی چھیپا بھائی ۔۔ یہ کیا کر ڈالا

ایک طرف کہتا ہے انکو میرا ہرگز مت بتانا

ساتھ کہتا ہے لکھ دینا میری طرف سے تحفہ ہے۔

اس ویڈیو بنانے والے کو اکیس توپوں کی سلامی

بہروپیئے چلے تھے عبد الستار ایدھی بننے

جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ

عبد الستار ایدھی بنتے بنتے رمضان چھیپا بن گیا

اور ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ

بس کسی کو پتہ نہ چلے یہ چھیپا صاحب کا اشتہار ہے

بظاہر چھیپا صاحب کو انکی یہ تشہری ویڈیو گلے پڑتی نظر آتی ہے

مگر سوشل میڈٰیا کی اسٹریٹیجی

“بد نام اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا “

کے مطابق چھیپا صاحب کی حکمت عملی کامیاب ہوئی اور انہوں نے

وہ شہرت حاصل کر لی جو ایک عام اورسادہ ویڈیو انہیں نہیں دے سکتی تھی

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement