Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ تعلیم سندھ نے 93 ہزار سےزائد اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل کر لیا

Teachers

محکمۂ تعلیم سندھ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی، سندھ حکومت کے سنجیدہ اقدامات اور محکمۂ تعلیم کے افسران کی کوششوں سے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔اساتذہ بھرتی مرحلے کے دوران 93 ہزار 118 اساتذہ کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تھرڈ پارٹی ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر 65 ہزار 147 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 27 ہزار 701 جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتی مکمل کی گئی جن میں 31 ہزار 75 خواتین اساتذہ کی بھرتی سے خواتین کو بااختیار بنانے کے سندھ حکومت کے اقدامات کو تقویت ملی ہے، جبکہ 1330 خصوصی افراد اور 2100 اقلیتی امیدوار بھی استاد بنے ہیں۔
مزید پڑھیں؛سندھ کے تعلیمی اداروں میں 4،400 نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گئے، شرجیل میمن
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نئے تقرر ہونے والے نئے اساتذہ سندھ کے 41 ہزار 129 اسکولز کا حصہ بنے ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں سے 5000 سے زائد اسکول فعال ہوئے ہیں اور اب سندھ میں کوئی بھی وائبل اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں رہے گا۔

صوبائی وزیر نے اعداد و شمار کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ڈویژن کے حساب سے کراچی ڈویژن میں 7 ہزار 444 پی ایس ٹی اور 5 ہزار 643 جے ایس ٹی، حیدرآباد ڈویژن میں 17 ہزار 75 پی ایس ٹی اور 6 ہزار 904 جے ایس ٹی، سکھر ڈویژن میں 11 ہزار 619 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 183 جے ایس ٹی، لاڑکانہ ڈویژن میں 11 ہزار 145 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 34 جے ایس ٹی، میر پور خاص ڈویژن میں 7 ہزار 513 پی ایس ٹی اور 2 ہزار 916 جے ایس ٹی اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 10 ہزار 261 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 20 جے ایس ٹی بھرتی ہوئے ہیں، جبکہ بھرتیوں کے بعد اس وقت سندھ میں اسٹوڈنٹ ٹیچر مجموعی تناسب 34.59 ہو چکا ہے، جس کو آئندہ بھرتی کے مرحلے میں مزید بہتر کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button