Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیویارک کے میئرکے لیے مضبوط امیدوار ظہران ممدانی آخر کون ہیں؟

امریکی شہر نیو یارک کے میئر کے انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی پرائمری ریس میں 33 سالہ مسلمان سیاستدان ظہران ممدانی نے سابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن طور پر پیچھے چھوڑ دیا ۔

بالی ووڈ کےڈائیلاگ اور ہندی زبان میں انتہائی دلچسپ اور منفرد انداز میں کمپین چلانے والے انڈین نژاد امریکی شہری ظہران ممدانی جب ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن کی دوڑ میں شامل ہوئے تو وہ ووٹرز کے لیے ایک اجنبی چہرہ تھے ۔ مگر نیو یارک میں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے اور بالی وڈ کے ڈائیلاگز پر مشتمل ان کی ہندی میں منفرد الیکشن کمپین کی ویڈیوز بااثر ثابت ہوئی اور وائرل ہوگئی خاص طور پر جنوبی ایشیائی ںژاد شہریوں میں ۔

ان کا موقف ہے کہ ارب پتیوں کے پاس سب کچھ ہے، اور اب عام شہریوں کی باری ہے ۔ اپنی ویڈیوز میں  بھی انہوں نے عرب پتی امیدواروں کو چیلنج کیا ہےاور اپنے ووٹرز کو ان کا اصل چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے ۔  لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کے وعدے ناقابل عمل ہیں۔

ظہران ممدانی یوگینڈا میں پیدا ہوئے تھے جو کامیابی کے بعد نیویارک کے پہلے انڈین نژاد مسلمان میئر ہوں گے ۔ ان کے والد محمود ممدانی ایک انڈیا یوگانڈا نژاد سیاست کے ماہر پروفیسرہیں جبکہ ان کی والدہ میرا نائر بالی وڈ اور ہالی وڈ میں فلمساز ہیں۔

ظہران  سات برس کی عمر میں نیو یارک آگئے ، برونکس علاقے میں پرورش پائی جو کہ ایک ورکنگ کلاس اور کلچرل ڈائیورسٹی والا علاقہ ہے ۔ وہ  فلسطینیوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

سنہ 2020 میں انھوں نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے لیے انتخاب لڑا اور دس سال تک جیتنے والے رکن کو شکست دے دی۔ وہ ریاستی اسمبلی میں منتخب ہونے والے پہلے جنوبی ایشیائی مرد، پہلے یوگنڈا نژاد اور صرف تیسرے مسلمان بنے۔

سیاست کی طرف رخ کرنے سے پہلے ظہران ممدانی نے فنکاری میں اپنی قسمت آزمایا تھا۔ وہ ’مسٹر کارڈیمم‘ یعنی الائچی کے نام سے ریپ گانا گایا کرتے تھے اور 2019 میں ان کا گانا ’نانی‘ خاصا زیر بحث رہا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button