Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

تھر سے کوئلہ کراچی پہنچانے کیلیے ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ

Railway line for Thar Coal to Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

تھر سے کوئلے کو پورٹ قاسم کراچی تک پہنچانے کے لیے اسلام کوٹ سے چھور اور بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ توانائی سندھ اور ریلوے اس مشترکہ منصوبے کو تکمیل تک پہنچائیں گے، اس حوالے سے محکمہ توانائی نے وزیراعلیٰ کو سمری ارسال کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھرکول فیلڈ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی، بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح

بیرون ملک برآمد کے لیے تھر کا کوئلہ پورٹ قاسم پر اتارا جائے گا، منصوبے کا مالیاتی تخمینہ 75 ارب روپے ہے، ریلوے اور محکمہ توانائی کی 50 – 50 فیصد سرمایہ کاری سے اسے مکمل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے ٹریک تک رسائی اور کوئلہ اتارنے کا منافع بھی برابر تقسیم ہوگا، ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement