Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 4،400 نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گئے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon announced recruitment new teachers in sindh

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے صوبے میں تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 4،400 نئے اساتذہ کی بھرتی، چار نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختاری کی فراہمی کا عمل آئندہ سہ ماہی میں شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم صرف کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع ہونے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی جی، ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا: شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی، بینظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے، تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیے گئے ہیں، حکومت سندھ عوام سے کیے گئے وعدوں کو ہر صورت پورا کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button