Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کا تاجر کچے میں اغوا،2 کروڑ روپے تاوان طلب

Businessman Kidnapped in Karachi

کراچی کے علاقے قائد آباد کے رہائشی تاجرمعین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغواء کر لیا گیا۔ قائد آباد کے رہائشی تاجر کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اغوا کاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ اور تشدد زدہ ویڈیوز بھی اہل خانہ کو بھییج دی ہیں اور 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔ معین الدین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسکریپ خریدنے صادق آباد گئے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔

مبینہ ہنی ٹریپ کا شکار تاجر کی بازیابی کیلئے کراچی سے اے وی سی سی شکار پور پہنچ گئی ہے۔ ایس ایس پی کی سربراہی میں اے وی سی سی ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کا ایک اور شہری کچے میں ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ تاوان طلب

ایس ایس پی اے سی سی سی کے مطابق ویڈیوز کچے کے باہر کے علاقے معلوم ہو رہی ہیں۔ بزرگ تاجر معین الدین 21 جون کو صادق آباد جانے کیلئے گھر سے نکلے تھے۔ قائد آباد تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button