کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں حادثات کا شکار ہونے تین غیر ملکی طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں2 امریکی ہیلی کاپٹرز کا کراچی ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر، میڈیا رپورٹ
ممکنہ طور پر ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے، طیارہ آج رات اڑان بھرے گا۔ ترکش ائیر کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے پراسے عارضی طور پرگراونڈ کیا گیا تھا۔
سعودی ائیر کے طیارے پر سعودی عرب کے انجینئرز کام کررہے ہیں، سعودی ائیرکے طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ائیر اور ٹرکش ائیر کے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کو متبادل طیاروں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔