Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بغیر لائیسنس گاڑی چلانے والے اب گرفتار ہونگے

سندھ حکومت نے سڑکوں پر ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے ۔ بغیر لائیسنس گاڑی چلانے والے اب گرفتار ہونگے۔ کم عمر بچوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شہریوں کو خبردار کی اہے کہ اب بغیر لائیسنس گاڑی چلانے ولاوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں نرتی جائے گی ، اٹھارہ سال سے کم عمربچوں سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کے ذمہ دار ہیں ۔ وہ خود بھی شرمندگی سے بچیں اور اپنے بچوں کو بھی شرمندہ ہونے سے بچائیں پکڑے جانے پر نہ کسی کا فون کام آئے گا اور نہ ہی کسی کی پوزیشن ۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ملک میں پہلے سے قانون موجود ہے اور یہی بین القوامی قانون بھی ہے اسلئے اس پر کسی کو احتجاج کرنے کا حق نہیں ۔ بغیر ڈرائیونگ لائیسنس کے گاڑی چلانے والے ڈرائیور سے ہونے والے حادثے میں ہونے والی ہلاکت قتل شمار ہو تا ہے یہی قانون ہے ۔ شرجیل انعام مممن نے شہر بھر سے ہر قسم کی چارج پاکنگ ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سوائے یونفارم میں ملبوس پولیس اہلکارکے کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی کے افراد کو اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی ۔ شرجیل میمن نے سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر ہوٹرز استعمال کرنے والوں اور انکی فروخت کرنے والوں کو بھی انہیں ہٹانے کے لئے دو دن کی وارننگ دے دی ۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ موجود ہیں ہم سب کو قانون کی پاسداری کرنے والا شہری بننا ہو گا  شہری خود بھی ایسے کاموں سے پرہیز کریں جسکے لئے انہیں کسی کو رقم دینی پڑے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button