سندھ بھر میں اب کوئی بھی گاڑی خریدلیں گاڑی کو شو روم سے باہر لانے سے قبل رجسٹریشن کرانی لازمی ہوگی ۔ بغیر رجسٹریشن سڑک پر آنے والی اور چلنے والی گاڑی کو سرکار ضبط کر لے گی ۔ گاڑی فروخت کرنے والے شو روم کو بھی سیل کر دیا جائے گا ۔
محکمہ ایکسائیز سندھ کے فیصلے کے مطابق شو روم مالکان صارفین کو نئی گاڑیاں ضرور فروخت کریں مگر اسکی ڈیلیوری صرف اس وقت کریں جب اسکی رجسٹریشن ہو جائے۔ کسی ایجنسی یا کمپنی سے خریدی گئی گاڑی بھی صرف ٹریلرز کے زریعے ہی شو روم تک منتقل ہو سکے گی ۔ امپورٹڈ گاڑیاں جو کراچی پورٹ پر آئیں گی سندھ کے لئے آنے والی گاڑیاں رجٹریشن کے بغیر پورٹ سے بھی باہر نہیں آسکیں گے ۔
ایسائیز حکام کے مطابق صوبے یا شہر سے باہر جانے والی گاڑیاں بھی صرف ٹریلر کے زریعے ہی شوروم تک منتقل ہو سکیں گی اس معاملے پر حکومت کی زیرو ٹالیرنس ہے ۔
کسی بھی برانڈ کی ڈبل کیبن گاڑیاں چاہے وہ لوکل ہوں یا امپورٹیڈ اسکی کی سڑک پر آمد سے قبل رجسٹریشن لازمی ہو گی سندھ حکومت نے ان گاڑیوں کے کمرشل ار پرسنل استعمال کے لئے ٹیکس کے علیحدہ علیحدہ ریٹس کو بھی ختم کر کے ایک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔