Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت پاکستان نے ” اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ”پاور اسمارٹ متعارف کرا دی

smart App
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام  اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا میٹراپنی ریڈنگ” ایپ لانچ کردی، افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا یہ ایپ سلسلہ وارانقلابی ریفارمز کا حصہ ہے، بجلی کی سالانہ پانچ سوارب کی چوری بڑا چیلنج ہے،  سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلیے وزارت بجلی اور ٹاسک فورس نے آئی پی پیز سے بات کی ہے۔

مزید پڑھیں؛نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کیلیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ کا اصل فائدہ عام صارف کو ہے، یہ ایک انقلابی تبدیلی ہے جس کا فائدہ ہر گھر میں ہر صارف کو پہنچے گا، بشرطیکہ وزیر بجلی اسی پوری طرح مانیٹر اور سپروائز کریں۔

وزیراعظم نے وزیر توانائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گا اس ایپ کو کراچی سے لے کر پشاور تک گھر گھر اسے متعارف کرائیں اور وزیر اطلاعات کے ساتھ ملکر اس میں مزید جدت پیدا کرسکیں، وزیراعظم نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کو 5 زبانوں میں متعارت کرایا جانا بہت بڑی قومی خدمت ہے۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement