ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے ڈیل کیلئے مشورہ دے دیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ ایران سے ڈیل میں واقعی سنجیدہ ہیں تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے بے احترامی اور ناقابل قبول لہجہ ترک کردیں۔
مزید پڑھیں:آیت اللّٰہ خامنہ ای کےبیان پر جلد ردعمل دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اگر واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈرکےخلاف غیرمہذب لہجہ ایک طرف رکھنا ہوگا، امریکی صدر سپریم لیڈرکےچاہنے والوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچانا بندکریں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک قوم کےطور پر ہمارا بنیادی اصول سادہ اور سچائی پرمنحصر ہے، ہم اپنی قدرجانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں، ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکا جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔