Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں کی پوزیشن

Superme court
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کو دوتہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے ، قومی اسمبلی کی پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں جبکہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 8 اور اقلیت کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں۔ فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14، پیپلزپارٹی کو 5 اور جے یو آئی (ف) کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیت کی 4 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یوآئی (ف) کو 10، مسلم لیگ (ن) کو 7، پیپلزپارٹی کو 7 اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک مخصوص نشست ملےگی۔

party postion

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ اقلیت کی 3 نشستیں بحال ہوئی ہیں ،جن میں سے مسلم لیگ(ن) کو 23، پیپلزپارٹی کو 2 ،جبکہ پاکستان مسلم لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست ملے گی۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست بحال ہوئی ہے جس میں سے پیپلزپارٹی کو 2 اور ایم کیوایم کو ایک مخصوص نشست ملے گی۔ بلوچستان اسمبلی کی پوزیشن پہلے ہی واضح تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement