ہاکس بے کے ساحل پر تیز ہواوں اور ہائی ٹائیڈ کے باعث پانی سڑک پر آنا شروع ہو گیا ۔ سمندر کی تیز لہروں کے ساتھ ریت بھی سڑک پر آگئی۔
دفعہ 144 کے تحت ساحل پر آنے اور نہانے پر مکمل پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ہاکس بے کے ساحل پر موجود تھی جنہیں سڑک سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑک پر سمندر کا پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں بند ہوگئیں۔ جبکہ کئی گاڑیاں ریت میں بھی پھنس گئیں۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری ساحل پر تعینات کر دی گئی ۔
بھاری مشنری کے زریعے پانی اور ریت ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔ پولیس نے شہریوں کو آگے جانے سے روک دیا ۔ پولیس اہلکار متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں بھی مصروف ہیں ۔ قریبی آبادی میں رہنے والوں کو بھی سڑک سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔