Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی پولیس کا محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پلان جاری

Karachi Police Issued Security Plan for Muharram
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کےدوران پولیس کے20ہزار 350افسران اور اہلکارسیکیورٹی پر تعینات کئےجائیں گے، محرم الحرام کےدوران829 جلوس برآمد ہونگے،5227 مجالس کاانعقاد ہوگا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں یکم محرم کو کونسے راستے بند ہوں گے؟

پولیس کے مطابق مجالس پر4605، جلوسوں پر7004جبکہ انتہائی حساس مقامات،امام بارگاہوں پر1660افسران اور اہلکار فرائض انجام دینگے اور ٹریفک پولیس کے1100افسران اور اہلکار محرم الحرام میں فرائض انجام دینگے۔

ترجمان پولیس کی جانب سے عوام سےبھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement