Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چین سے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

US Signed a Trade Deal with China
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین سے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، توقع ہے کہ جلد بھارت سے بھی معاہدہ ہو جائے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ شاندار معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے بھی بڑا تجارتی معاہدہ کرلیا جائے گا جس سے بھارت کو امریکا کی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اورنیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق، برطانوی اخبار کا دعویٰ

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ چین سے دو روز قبل معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر یا ہاورڈ لٹنک کی جانب سے اس معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان محصولات کی جنگ میں کمی کے بعد یہ پہلا تجارتی معاہدہ ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement