Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع

Registration of pilgrims for Hajj 2026 has begun

پاکستان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی، حج 2026ء کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:رواں سال حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے

وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔ حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے، رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے، حج رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button